Quick Links

فضلاء مدارس کے لیے امارت شرعیہ کے دعوتی وتعلیمی مشن کے ساتھ شامل ہو کر خدمت کرنے کا سنہرا موقع (2022-01-16)

https://tinyurl.com/Imaratsharia-001

فضلاء مدارس کے لیے امارت شرعیہ کے دعوتی وتعلیمی مشن کے ساتھ شامل ہو کر خدمت کرنے کا سنہرا موقع

 لوگوں تک دین کا پہونچانا اور انہیں دین سے جوڑنا نہایت ضروری ہے اور یہ وہ کام ہے ، جسے سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپؐ کے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے بڑی محنت سے کیا ۔ اسی طرح مسلمانوں کو تنظیمی اور فکری اعتبار سے منظم اور مربوط کرنا بھی وقت کی ضرورت ہے ۔ یہ سارے کام بحمد للہ امار ت شرعیہ بہار، اڈیشہ و جھارکھنڈ پھلواری شریف، پٹنہ کی نگرانی میں علماء و فضلاء کی ٹیم کر رہی ہے ۔ امیر شریعت بہار، اڈیشہ و جھارکھنڈ حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب نے انہیں کاموں کو وسعت دینے کے لیےاور اس کو امارت شرعیہ کے تمام دائرہ کار میں پھیلانے کے لیے دعاۃ و مبلغین کی نئی ٹیم بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جس میں سو لوگوں کی بحالی ہو گی ۔ امارت شرعیہ نے اس بحالی کا اعلان کر دیا ہے ۔اور فارم بھی اپنی ویب سائٹ www.imaratshariah.com پر ڈال دیا ہے ، تاکہ خواہشمند حضرات فارم پر کر کے اس کام کے لیے تیار ہو جائیں اورجلد سے جلد سر زمین پر کام کو وسعت دی جاسکے۔

ایسے علماء و فضلاء کو جو بہار، جھارکھنڈ، اڈیشہ و بنگال کے رہنے والے ہیں اور کار نبوت کو سمجھ کر ان کاموں کو انجام دینے کی خواہش رکھتے ہیں ، ان سے گذارش ہے کہ وہ اس کام کے لیے آگے آئیں اور ترجیحی بنیاد پر اس کا م کو انجام دیں ۔ ہم جانتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اس کام کی ذمہ داری علماء اور فضلاء امت کے سر پر آگئی ہے ۔ اس لیے علماء و فضلاء کو اس کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔ محنت اور مشغلہ تو ہمارےعلماء کے پاس بہت ہے ، مگر یہ مشغلہ و ہ ہے ، جس میں ان کی دنیا اور آخرت دونوں کا فائدہ ہے۔ ہمارے حصہ میں دنیا اور آخرت دونون آجائے ، اس سے بہتر اور کیا ہو سکتا ہے ۔

اس لیے متحرک اور نوجوان علماء کو اس کام کے لیے آگے آنا چاہئے۔ اور با ہوش لوگوں کو بیدار نوجوان علماء کی رہنمائی کر کے اس طرف راغب کرنا چاہئے ، تاکہ سر زمین پر یہ کام منظم انداز میں ہو سکے۔

 



درج ذیل خبر پڑھنے کے لئے ہیڈ لائن پر کلک کریں

© 2006 Imarat Shariah Bihar, Odisha & Jharkhand                                                   Website Designed By : Madni Soft Solutions (08273074473)